ابنا: علی اکبر صالحی نے کل نائجریہ کے دارالحکومت ابوجا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ آسٹریا اور اسلووانیا کے اپنے دورے اور ان ممالک کے حکام کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوۓ کہا کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات میں توسیع لانے کے مقصد سے مزید چند یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ تہران یورپی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں استحکام لانے کے سلسلے میں پر عزم ہے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین کی نیک نیتی اور باہمی اعتماد کے ساتھ فریقین کے باہمی تعاون میں توسیع آۓ گی۔ اس سے قبل علی اکبر صالحی نے ڈی ایٹ کے رکن ترقی پذیر اسلامی ممالک کے وزراۓ خارجہ کے چودھویں اجلاس کو بھی مثبت قرار دیا۔ علی اکبر صالحی نے ڈی ایٹ کے رکن ممالک کے باہمی تعاون کی تقویت اور عالمی بحرانوں سے مقابلے کے لۓ ان ممالک کے اتحاد کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ علاقائي اور عالمی امن و استحکام میں ڈی ایٹ کے رکن ممالک کے باہمی تعاون میں توسیع کے کردار پر تاکید کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169